ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پنکجا کی بھجبل سے ملاقات کو لے کر شیوسینا نے سادھا این سی پی پر نشانہ

پنکجا کی بھجبل سے ملاقات کو لے کر شیوسینا نے سادھا این سی پی پر نشانہ

Fri, 23 Sep 2016 19:46:04  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی ،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)پنکجا منڈے کے ذریعہ سابق نائب وزیر اعلی چھگن بھجبل سے ہسپتال میں ملنے جانے کو لے کر شیوسینا نے این سی پی پر نشانہ شفل ہے اور کہا ہے کہ شرد پوار کو ریاستی بہبودبرائے خواتین واطفال وزیر سے انسانیت پر سبق لینا چاہئے۔بھجبل منی لانڈرنگ کے الزام میں عدالتی حراست میں ہیں،کچھ دن پہلے بیمار پڑنے کی وجہ سے اس وقت وہ سرکاری جے جے ہسپتال میں داخل ہیں۔این سی پی کے سینئر لیڈر کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مارچ میں گرفتار کیا تھا،انہیں آرتھر روڈ جیل میں رکھا گیا تھا۔شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘کے اداریہ میں کہا کہ بھجبل آج جس حالت میں ہیں، اسے لے کر ہم دکھی ہیں، جس این سی پی کے لئے بھجبل نے شیوسینا کے آنجہانی سربراہ بال ٹھاکرے کے ساتھ غلط کیا، اس نے آج انہیں بھنورمیں چھوڑ دیا ہے،اس لیے پنکجا منڈے کی طرف سے انہیں ہسپتال میں دیکھنے جانے اور ان کی صحت کے بارے میں پوچھے جانے پر ہم حیران ہو گئے۔


Share: